صوبہ بھر کے تھانوں میں تعینات محرر تبدیل کرنے کا حکم

پیر 25 جون 2018 23:55

خانیوال۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) صوبہ بھر کے تھانوں میں تعینات محرر تبدیل کرنے کا حکم ، اسسٹنٹ ،سب انسپکٹر بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ لسٹیں مانگ لی گئیں، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کے حکم پر عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے ضلعی پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے تھانوں میں تعینات محرر بھی تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے، حکم نامہ کے مطابق یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ محرروں کی نئی تعیناتیاں ان کے آبائی حلقوں میں نہ کی جائے ،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تھانوں میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے سیاسی وابستگیاں رکھنے والے اے ایس آئی کی لسٹیں بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔