ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا،پولیس لائن میں الوداعی تقریب

پیر 25 جون 2018 23:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کے اعزاز میں پولیس لائن ایبٹ آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ایس پی ، ایس پی شعبہ تفتیش ، جملہ ڈی ایس پیز صاحبان ، جملہ ایس ایچ اوز ، ٹریفک سٹاف اور دیگر تمام شعبہ جات کے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی ۔ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے آج ایبٹ آباد پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوا سال کے عرصہ میں بھرپور کوشش کی ہے کہ فورس کے مورال اور ڈسپلن کو بڑھایا جائے ۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ ، انفراسٹرکچر اور رہائش کی سہولت کو بڑھایا جائے اور پولیس کو عوام کو ان کی دہلیز پر خدمت کے لیے ہمہ وقت پیش رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

وہ ایبٹ آباد کی تما م سپاہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے جرائم کے خاتمہ اور پولیس کی نیک نامی کے لیے کی گئی کوششوں میں بھرپور ان کاساتھ دیا ۔

جس سے عوام میں پولیس کی پزیرائی اور نیک نامی میں اضافہ ہوا ۔ ضلع ایبٹ آباد کی عوام کے نام پیغام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کہا کہ انہوںنے اپنی تعیناتی کا عرصہ عزت و خیریت سے گزرنے پر اللہ تعالی کا اوروہ ایبٹ آباد کی عوام کا مشکور ہیں ۔ پچھلے سوا سال میں اپنی بھرپور کوشش کی ہے کہ ایبٹ آباد کی عوام کی اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھرپور خدمت کر سکیں۔

اس دوران جہاں انہیں عوام کی معاونت رہی ادھر ضلع کے تمام مکاتب فکر کے علماء، تاجر تنظیمیں ، وکلاء ، صحافی ، منتخب نمائندگان ، ناظمین کا بھرپور تعاون بھی ساتھ رہا ۔ انہوںنے کوشش کی ہے کہ ایبٹ آباد کی پولیس کو عوام کی بہترین خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رکھ سکیں اور عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو پر کرسکیں اس کے لیے میں ضلع کے طول و عرض میں کھلی کچہریاں کرتے رہے ۔

ضلع میں امن و امان کا قیام عوام کے اس بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا ۔ ضلع ایبٹ آباد میں گزرا ہوا ہر لمحہ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا ۔ضلع کی عوام نے انہیں جتنی عزت افزائی کی وہ ان کی زندگی کا اثاثہ رہے گا ۔وہ دعا گوہیں کہ اللہ تعالی اس ضلع کو آباد رکھے اور اس کی عوا م کو آسانی اور سہولت عطا فرمائے ۔ان کی دعا ہے کہ اللہ تعالی ایبٹ آباد پولیس کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے اور اس کے جوانوں کے حوصلے ہمیشہ بلند رکھے تاکہ یہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور عوام کی خدمت کا بہترین مشن سرانجام دے سکیں۔

انہیں سوا سال اس فورس کی کمان کرنے پر فخر ہے ۔وہپولیس کی تمام دوسری برانچز ، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس ، بم ڈسپوزل یونٹ ، ایلیٹ فورس کا بھی انتہائی مشکور ہیںجن کا ہمیشہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون رہا ۔

متعلقہ عنوان :