بھارتی فورسزکی فائرنگ سےشہیدکشمیری نوجوان کے جنازے میں شریک لاکھوں لوگوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

نماز جنازہ میں 2 لاکھ افراد کی شرکت کی،نمازجنازہ میں بھارت مخالف اورپاکستان اورآزادی کےحق میں نعرے لگائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 جون 2018 23:32

بھارتی فورسزکی فائرنگ سےشہیدکشمیری نوجوان کے جنازے میں شریک لاکھوں ..
سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25جون 2018ء ) :بھارتی فورسزکی فائرنگ سےشہیدکشمیری نوجوان کے جنازے میں شریک لاکھوں لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دئیے۔ نماز جنازہ میں 2 لاکھ افراد کی شرکت کی،نمازجنازہ میں بھارت مخالف اورپاکستان اورآزادی کےحق میں نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و ستم کی داستانیں 7دہائیوں پر محیط ہیں ۔

ان 70 سالوں میں بھارتی فوج نے بربریت کی وہ وہ داستانیں رقم کیں جن کو سن کر انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ان 70سالوں میں وادی کشمیر کی آزادی کی تحریک بہت سے نشیب و فراز سے گزری تاہم کوئی بھی ظلم اور دباو کشمیری عوام کی اس جدوجہد کو دبا نہ سکا۔بھارت فوج نے ہر حربہ اپنا کر دیکھ لیا تا ہم اس حوالے سے انہیں ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو دہائیوں میں جتنا عروج تحریک آزادی کشمیر کو برہان وانی کی شہادت کے بعد ملا اسکی مثال نہیں ملتی۔یہ تحریک اب ایک ایسا طوفان بن چکا ہے جس کو روکنا بھارتی فوج کے بس کا کھیل نہیں ہے۔اس حوالے سے بھارت فوج کے اکثر افسران بھی حقیقت کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں تاہم بھارت اپنی ڈھٹائی اور اٹوٹ انگ کے راگ الاپنے سے باز نہیں آتا۔یہاں تک کہ بھارت کی یہ غیر انسانی ضد اب تک سینکڑوں کشمیریوں کی جان لے چکی ہے۔

ھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کچلنے میں ناکامی کے بعد اب نئے آپریشن کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت وادی میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کو تعینات کیا جائے گا جو بلیک کیٹس کے نام سے بھی مشہور ہیں۔تازہ ترین اطلاع کے مطابق مقبوضہ وادی ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔بھارتی فورسزنے گزشتہ روزکلگام میں 3 کشمیریوں کو شہید کیاتھا۔

جن میں سے بھارتی فورسزکی فائرنگ سےشہید ایک کشمیری نوجوان شکوراحمدکی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں 2 لاکھ افراد نے شرکت کی۔نمازجنازہ میں بھارت مخالف اورپاکستان اورآزادی کےحق میں نعرے لگائے اور شرکا نے پاکستان کے جھنڈے لہرائے۔اس موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال،تعلیمی ادارے،دکانیں،کاروباربند،ٹریفک غائب رہی۔