پنجاب پولیس کا ایک اور سیاہ کارنامہ سامنے آ گیا

مصروف شاہراہ پر روک کر پولیس اہلکاروں کی ایک نوجوان پر تشدد ،ویڈیو وائرل ہو گئی

پیر 25 جون 2018 23:59

پنجاب پولیس کا ایک اور سیاہ کارنامہ سامنے آ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : پنجاب پولیس کا ایک اور سیاہ کارنامہ سامنے آیا ہے۔ مصروف شاہراہ پر روک کر پولیس اہلکاروں کی ایک نوجوان پر تشدد ،ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جب بھی ہمارے زبان پر پنجاب پولیس کا نام آتا ہے تو ہمارے ذہئن میں پنجاب پولیس کا ایک انتہائی منفی سا خاکہ ابھرتا ہے۔جس میں رشوت ستانی ، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدتمیزی نمایاں نظر آتی ہے۔

اس وجہ سے پنجاب پولیس کے حوالے سے عوام میں انتہائی منفی تاثرات پائے جاتے ہیں اور عوام پولیس کو اپنا محافظ سمجھنے کی بجائے اس سے کترانے لگتی ہے۔اس حوالےسے پنجاب پولیس کے حکام بالا نے پولیس کا تاثر بہتر بنانے کے لیے بہت سے کاوشیں کی ہیں اور ان میں اصلاحات لائے ہیں پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل کیا جانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاہم اس سب کے باوجود پنجاب پولیس اور عوام میں فاصلے کم نہیں ہو سکے اور اسکی بنیادی وجہ پولیس کی عوام سے روایتی بد سلوکی ہے جس کا مظاہرہ ہمیں عام طور پر دیکھنے میں ملتا ہے اور ماڈل ٹاون سانحہ اسکی بدترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کا ایک اور سیاہ کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں پولیس اہلکاروں کی ایک نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔پولیس نے مصروف ترین شاہراہ پر ایک نوجوان کو روک رکھا ہے اور جونہی وہ بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس اہلکار اس پر تشدد کرنے لگتا ہے اور اسے تھپڑ مارنے لگتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :