نیب کا حسن نواز ، حسین نواز ، اسحاق ڈار اور سیف الرحمان کو انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ

نیب متعلقہ فورم پر انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی درخواست کر ے گا، نجی ٹی وی ذرائع

منگل جون 14:07

نیب کا حسن نواز ، حسین نواز ، اسحاق ڈار اور سیف الرحمان کو انٹر پول کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) نیب نے حسن نواز ، حسین نواز ، اسحاق ڈار اور سیف الرحمان کو انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب متعلقہ فورم پر انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی درخواست کر ے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز ایون فیلڈ ریفرنس سمیت 3 ریفرنسز میں ملزم ہیں ۔ احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کے حتمی دلائل جاری ہیں جب کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے ۔