ن لیگ میں بھونچال، اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا گیا

سردار مہتاب خان کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی و تحصیل عہدیداران نے اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا (ن) لیگ کے پی کے حلقہ 38,37,36 اور 39 کے امیدوار کل پارٹی ٹکٹ واپس کریں گے، سرکاری ٹی ی ذرائع

منگل جون 14:07

ن لیگ میں بھونچال، اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا گیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ن لیگ میں بھونچال، اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کو سینئر رہنما کو ٹکٹ نہ دیے جانے کے باعث بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سردار مہتاب خان کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی و تحصیل عہدیداران نے اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا ۔ سردار مہتاب کو این اے 15 کا ٹکٹ نہ ملنے پر (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ناراض ہو گئے ۔ (ن) لیگ کے پی کے حلقہ 38,37,36 اور 39 کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سرکاری ٹی ی ذرائع کے مطابق مجوزہ حلقوں کے امیدوار جلد اپنے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیں گے۔