افغانستان، طالبان نے جنگ بندی کا مطالبہ پھر مسترد کر دیا

منگل جون 11:20

ْ کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) افغان طالبان نے ملکی عمائدین اور رضاکاروں کی جانب سیجنگ بندی کی اپیلیں مسترد کر دیں۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ایک بیان میں سول سوسائٹی کے افراد اور امن کے لیے سرگرم رضاکاروں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے امریکی حمایت یافتہ مہموں کا حصہ نہ بنیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ امریکی اور دیگر ممالک کی افواج صرف یہ چاہتی ہیں کہ طالبان ہتھیار ڈال دیں اور ان ممالک کے منظور شدہ نظام سے سمجھوتہ کر لیں۔

افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پر حکومت اور طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے بعد سے ملک بھر سے دوبارہ جنگ بندی اور امن مذاکرات کے مطالبات سننے میں آ رہے ہیں۔ گزشتہ اختتام ہفتہ پر بھی جانی خیل میں افغان قبائلی رہنماؤں نے ایک اجتماع میں حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔