اکیسویں فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں (آج) مزید چار میچ کھیلے جائینگے

جرمنی اور جنوبی کوریا مدمقابل ہونگے

منگل 26 جون 2018 11:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء میں (آج) بدھ کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں آج کا پہلا میچ گروپ ایف میں شامل ٹیموں میکسیکو اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ بھی گروپ ایف کی ہی ٹیموں دفاعی چیمپئن جرمنی اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ ای میں شامل ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا جبکہ چوتھا میچ بھی گروپ ای کی ٹیموں سربیا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :