چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

منگل 26 جون 2018 11:20

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو ایک (کل) جمعرات کو تین میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ٹورنامنٹ آج بدھ کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ ٹورنامنٹ میں (کل) جمعرات کو تین میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ بھارت اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم اس سے قبل دو میچ کھیل چکی ہے جبکہ دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29 جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :