ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (آج) آخری دو لیگ میچ کھیلے جائینگے

منگل جون 11:20

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو آخری دو لیگ میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنچہ آزما ہیں۔ بھارت اور ایران کی ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ایونٹ میں (آج) دو آخری لیگ میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ جنوبی کوریا اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران،، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 29 جون کو کھیلے جائینگے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 30 جون کو کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :