فلم ’’جنگلی‘‘ آئندہ سال 5اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

منگل 26 جون 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال کی فلم ’’جنگلی‘‘ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم اب آئندہ سال5اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ودیوت جموال نے اپنی فلم ’’جنگلی‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے، فلم طے شدہ شیڈول کے باعث رواں سال 19اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بننی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھا کر آئندہ سال 5اپریل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :