فلم ’’پٹاخہ‘‘ کی پہلی جھلک جاری

منگل جون 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا کی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز ویشال بھردواج کی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ثانیہ ملہوترا اور رادھیکا مدن ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم میں سنیل گروور ،ویجے راز ،ثانیہ ملہوترا اور ٹی وی اداکارہ رادھیکا مدن نظر آئیں گی۔ فلم 28ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :