بھارت، طلبہ میں زعفرانی رنگ کی سائیکلیں تقسیم

منگل جون 11:20

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بھارت کی ریاست راجستھان میں طلبہ کو بھگوا رنگ (زعفرانی)کی سائیکلیں تقسیم کی گئیں جس کے بعد ریاست میں سیاست کا بازار گرم ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے کے مطابق ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں طلبہ میں زعفرانی رنگ کی سائیکلیں تقسیم کرنے کے بعد سیاست کا بازار گرم ہو گیا، کہا جا رہا ہے کہ انتخابی موسم قریب آنے کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے عوام کو پرکشش مراعات اور مختلف قسم کے پروگراموں کے ذریعے پارٹی کی جانب راغب کرنے والے پروگرام شروع کردیئے جاتے ہیں۔

سیاسی پارٹیوں نے عوام کو لالچ دینے یا دیگر مراعات دینے کے سلسلے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی چال قراردیا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ سرکار مختلف حربے استعمال کرکے بھولے بھالے لوگوں کو جال میں پھنسا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :