طیارے میں بچا ہوا کھانا ضرورتمندوں میں تقسیم کرنے کی مہم

منگل 26 جون 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بھارتی شہری نے فلائٹس کے دوران ایئر لائنز کا بچا ہوا کھانا جمع کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کی انوکھی مہم کا آغاز کر دیا۔بھارت ٹیلی ویژن رپورٹ کے مطابق ممبئی کے رہائشی وشاب مہتامی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے فلائٹس کے دوران بچ جانے والا کھانا جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

مہتا نے لکھاکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں متعدد مرتبہ طیاروں میں سفر کیا ہے، چاہے یہ شوقیہ ہو، کاروباری مقاصد کے لیے ہو یا تفریحی غرض سے لیکن چند ماہ قبل ہی مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ فلائٹس کے دوران پیش کیا جانے والا کھانا ضائع کردیا جاتا ہے یا کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔وشاب مہتا نے کہا کہ کچھ لوگ پہلی مرتبہ جہاز میں سفر کرنے کی بنا پر اتنے شرمیلے ہوتے ہیں کہ وہ انگریزی بولنے والے طیارے کے عملے کو جواب بھی نہیں دے سکتے، کچھ لوگوں کو کھانا پسند نہیں آتا، لہذا وہ تھوڑا سا کھا کر باقی چھوڑ دیتے ہیں جبکہ کچھ کو اپنی صحت کا اتنا خیال ہوتا ہے کہ وہ کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایک دن ممبئی سے جے پور جاتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کھانا ضائع نہیں کریں گے بلکہ وہ فلائٹ میں سے سارا کھانا جمع کرکے ضرورت مندوں کو دیں گے۔وشاب مہتا نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کھانا ضائع ہونے سے بچائیں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :