سعودی آئل کمپنی آرامکو کا بھارت میں پٹرولیم کے شعبے کے تمام منصوبوں میں شراکت کا اعلان

منگل 26 جون 2018 11:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سعودی آئل کمپنی آرامکو کے ایگزیکٹو چیئرمین انجیئر امین الناصر نیکہا ہے کہ ان کی کمپنی بھارت میں پٹرولیم کے شعبے کے تمام منصوبوں میں شراکت کرے گی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں آئل کمپنی آرامکو کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا کہ ہماری کمپنی بھارتی آئل کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کے لئے بھارت میں موجود تمام پٹرول سٹیشنوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ واضح رہے کہ ابوظہبی میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق آرامکو بھارت میں مجوزہ آئل ریفائنری میں حصہ دار ہوگی اور یہ ریفائنری یومیہ 1.2ملین بیرل تیل صاف کرے گی۔