ڈرائیونگ کی اجازت سے ڈرائیورز کی تنخواہ بچائی جاسکے گی، سعودی خواتین

منگل 26 جون 2018 11:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سعودی خواتین نے کہاہے کہ مملکت میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ہم لوگ فیملی ڈرائیورز کو دی جانے والی تنخواہیں بچاسکیں گے۔ المدینہ اخبار سے گفتگو میں خواتین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ہمارے بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

تبوک یونیورسٹی کی انجینیئرہنادی الجہنی نے کہا کہ وہ ڈرائیونگ کو بڑی ذمہ داری سمجھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ تہیہ کئے ہوئے ہیں کہ قوانین کی پابندی اور سعودی خواتین کے مثالی اخلاق کو ڈرائیونگ کے ذریعے اجاگر کریں گی۔ کنگ خالد ہسپتال میں ادارہ برائے آگہی کی انچارج نے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ سے تمام اہل خانہ کو مالیاتی فائدہ ہوگا جس سے ڈرائیور حضرات کو دی جانے والی تنخواہ اورٹیکسی پر خرچ ہونے والی رقم بھی بچے گی۔

متعلقہ عنوان :