سعودی ڈاکٹروں نے لڑکی کے سر میں پیوست گولی نکال لی

منگل 26 جون 2018 11:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) شاہ فہد میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے لڑکی کے سر میں پیوست ہونے والی گولی نکال لی۔ سعودی اخبارکے مطابق وادی الدواسر میں شادی ہال کے قریب ایک فارم ہاوس میں تفریح کے لئے جانے والے خاندان کو اس وقت انتہائی مشکل صوررتحال کا سامنا کرنا پڑا جب برات آنے پر دولہا کے دوستوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کی ایک گولی ساتھ ہی فارم ہائوس میں پکنک منانے کے لئے آنے والے خاندان کی ایک لڑکی کے سر میں پیوست ہو گئی۔

(جاری ہے)

گولی لگنے سے لڑکی بے ہوش ہو کر گر گئی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے فوری طور پر زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری آپریشن کرکے سر سے گولی نکال لی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :