بھارتی شہری نے جہیز میں کار نہ لانے والی اپنی بیوی کو بچی سمیت گھر سے نکال دیا

منگل 26 جون 2018 11:50

نئی دلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بھارتی شہری نے جہیز میں کار نہ لانے والی اپنی بیوی کو بچی سمیت گھر سے نکال دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر کپورتھلہ کی رہائشی مختیار کور نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس کے گھر والوں نے شادی کے وقت اپنی حیثیت سے زیادہ جہیز دیا تھا تاہم جہیز میں گاڑی نہ دیئے جانے پر اس کے شوہر من پریت نے اسے آئے دن زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور آخر کار اسے بچی سمیت گھر سے نکال دیاہے۔

(جاری ہے)

لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ من پریت نے پنچایت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ بیوی اور بچی کو ساتھ لے جائے گا تاہم ابھی تک لینے نہیں آیا ۔ وہ مسلسل جہیز میں کار کا مطالبہ کررہا ہے۔ پولیس نے رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔