موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 78کروڑ 25لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 26 جون 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 78کروڑ 25لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کیلئے 59کروڑ 48 لاکھ، گرین پاکستان پروگرام کے تحت وائلڈ لائف کیلئے 10کروڑ، جیومیٹک سنٹر کے قیام کیلئی2کروڑ 19لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :