کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 66 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

منگل 26 جون 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 66 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایکسپو سنٹر پشاور کیلئے 60کروڑ اور لاہور میں پاکستان فیشن انسٹیٹیوٹ کیلئے 6کروڑ50لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :