سپریم کورٹ،اسحاق ڈارکی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

منگل 26 جون 2018 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست گزار نوازعلی پیرزادہ نے التوا کی درخواست دائرکی تھی۔منگل کو سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نواز علی پرزادہ نے التواء کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ عدالت نے نواز پیرزادہ کی التواء کی درخواست منظور کر لی۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈاار کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں اپنی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کر ا ئی تھی۔