بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔اداکارہ ماہرہ خان

کبھی سات لمحوں میں اور کبھی سات دن میں محبت ہو سکتی ہے اور نہ ہو تو سات سال میں بھی نہ ہو

منگل 26 جون 2018 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہیکہ محبت سات دن میں اور کبھی سات سال میں بھی نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں دل کی باتیں کہہ دیں، ماہرہ نے بتایا کہ انہیں آسانی سے محبت نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے پہلی ن?ظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ کبھی سات لمحوں میں اور کبھی سات دن میں محبت ہو سکتی ہے اور نہ ہو تو سات سال میں بھی نہ ہو۔ماہرہ انٹرویو میں سات دن محبت ان کے ڈائلاگز کی ادائیگی پر شرما گئیں۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ شاہرخ خان کی بڑی مداح ہیں۔