اداکار کِٹ ہیرنگٹن شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اسکاٹ لینڈ میں شادی کی رسمیں ادا کی گئیں اور روزلیزلی کو اپنی شریک حیات بنا لیا

منگل 26 جون 2018 11:50

ایڈمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) نامورٹیلی ویژن سیریز’’ گیم آف تھرون‘‘کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچانے والے جانے مانے اداکار کِٹ ہیرنگٹن گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی شادی کی تقریب میں پوری گیم آف تھرون کی کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جشن منایا۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ میں شادی کی رسمیں ادا کی گئیں اور روزلیزلی کو اپنی شریک حیات بنا لیا۔اس موقع پر دلہا دلہن کو تمام مہمانوں نے مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی پہلی ملاقات بھی گیم آف تھرون کے سیٹ پر ہوئی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی اور بلا آخر دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :