بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا بیٹا پہلی بار منظر عام پرآگیا

بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا آریامن دیول پہلی بار والد کے ہمراہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہنچے

منگل جون 11:50

بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا بیٹا پہلی بار منظر عام پرآگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا جواں سال بیٹا آریامن دیول پہلی بار منظر عام پر آگیا۔بوبی دیول طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر بڑی فلم میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں اہم کردار کیا ہے۔بوبی دیول کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا ہے جس کے بعد اب فلم نگری کے دروازے ایک بار پھر ان کے لیے کھل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار اپنی اہلیہ تانیا دیول کے ساتھ تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سب سے اوجھل رکھا ہے۔بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔