انتخابات میں شاندار کامیابی پر شاہ سلمان کی ترک صدرایردوآن کو مبارک باد

ترک صدر کا خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے تہنیتی پیغام پر شکریہ،تعلقات مضبوط اورمستحکم بنانے کا عزم

منگل جون 11:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ترک صدر طیب ایردوآن کو ٹیلیفون پر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر سعودی فرمانروا نے ترک حکومت اور قوم کے لیے مملکت کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ترکی کی ترقی اور استحکام کی خواہش ظاہر کی۔دوسری جانب ترک صدر نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی اور کہا کہ سعودی عرب کے برادارنہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔