لندن میں شدید گرمی کی پیش گوئی،درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان

رواں سال درجہ حرارت نیا ریکارڈ بناسکتا ، شہری اورسفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،محکمہ موسمیات

منگل 26 جون 2018 11:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) لندن میں پھر شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردئی گئی، درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطا بق برطانیہ میں موسم سرما کے دوران گرمی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا، برطانوی شہری اس وقت سال کا گرم ترین موسم برداشت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جیمز پارک کا درجہ حرارت29ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ منگل کو درجہ حرارت 30درجہ سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیا ت کی جانب سے کہا گیا کہ اس سال درجہ حرارت نیا ریکارڈ بناسکتا ہے، شہری گرمی کے دوران سڑک پر سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، تاہم واٹر لو سے نیو میلڈین تک حد رفتار کی پابندی بھی عائد کردی گئی ہے جبکہ ٹرین کا سفر کرنے مسافر بھی متاثرین میں شامل ہیں۔