دنیا بھر میں بھارت خواتین کے لیے خطر ناک ترین ملک قرار،پاکستان کا چھٹا نمبر

مغربی ممالک میں واحد امریکا ٹاپ ٹین میں شامل،بھارت خواتین کے تحفظ کیے لیے کچھ نہیں کررہا،ماہرین

منگل جون 11:50

دنیا بھر میں بھارت خواتین کے لیے خطر ناک ترین ملک قرار،پاکستان کا چھٹا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور جبری مشقت کے واقعات کی وجہ سے بھارت کو سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہاگیا کہ عالمی ماہرین کی رائے پر مشتمل تھومپسن رائٹرز فاونڈیشن کے سروے میں جنسی تشدد، ہراسانی، ذہنی اور گھریلو تشدد سمیت خواتین کو درپیش مختلف قسم کے خطرات پر سوالات کیے گئے۔

(جاری ہے)

سروے فہرست کے مطابق خواتین سے زیادتی ، جنسی ہراساں اور تشدد میں بھارت نمبر ون قرار پایا ہے جبکہ افغانستان کا دوسرا، شام تیسرا، صومالیہ چوتھا اور پاکستان چھٹے ہے جبکہ مغربی ممالک میں امریکا واحد ملک ہے جو ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ ٹاپ ٹین ملکوں میں شامل امریکا واحد مغربی ملک ہے۔ماہرین کا کہناتھاکہ فہرست میں پہلا نمبر ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں خواتین کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ اس سروے کی ضرورت می ٹو مہم کے بعد محسوس کی گئی، می ٹی مہم میں دنیا بھر سے ہزاروں خواتین اپنے ساتھ پیش آئے جنسی ہراسانی کے واقعات منظر عام پر لائیں۔