دُبئی: فلیٹ خریدنے کے بہانے بزنس مین کے اکتیس لاکھ اماراتی درہم لُوٹ لیے

پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل جون 12:16

دُبئی: فلیٹ خریدنے کے بہانے بزنس مین کے اکتیس لاکھ اماراتی درہم لُوٹ ..
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جُون 2018ء) دُبئی کی عدالت میں چار ملزمان پر ایرانی بزنس مین کی رقم لُوٹنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فردِ جُرم عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی بزنس مین سے دو مبینہ بروکروں نے رابطہ کر کے بتایا کہ دو افریقی باشندے اُس کا دُبئی مرینا میں موجود لگژری فلیٹ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

جس پر بزنس مین مبینہ خریداروں کو اپنے فلیٹ پر ملنے کے لیے کہا۔ افریقی مُلک کیمرون سے تعلق رکھنے والے دونوں مبینہ خریدار مقررہ تاریخ کو بزنس مین کو فلیٹ پر پہنچ گئے۔ اس وقت فلیٹ پر بزنس مین کے ساتھ اُس کا ایک افغانی دوست بھی موجود تھا۔ دونوں افریقی باشندوں نے بزنس مین اوراُس کے دوست پر حملہ کر کے اُنہیں رسیوں سے باندھ دیااور بزنس مین کا کیش لُوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھوڑی دیر بعد دونوں متاثرہ افراد نے خود کو رسیوں کی قید سے آزاد کیا اور پولیس کو معاملے کی اطلاع کر دی۔ پولیس نے ان چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بزنس مین اور اُس کے ساتھی پر حملہ آور ہونے‘ اکتیس لاکھ اماراتی درہم‘ دو مو بائل فونز اور ایک جیکٹ لُوٹنے کے جُرم میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان کے مزید چار ساتھی رُوپوش ہیں۔ عدالت میں پیش کئے جانے پر ملزمان نے اپنے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

بزنس مین نے عدالت کو بتایا ’’میں نے دو ملزمان کو اپنا فلیٹ بیچنے کا ارادہ کیا تھا۔ ان دو ملزمان کا مجھ سے رابطہ دو مبینہ بروکروں (دیگر دو ملزمان) نے کرایا تھا۔ جب یہ میرے فلیٹ پر پہنچے تو انہوں نے مجھے اور میرے دوست کو تیز دھار آلہ دکھا کر مار پیٹ کا نشانہ بنایا ‘ ہمیں باندھ دیا اور پھر رقم لُوٹ کر فرار ہو گئے۔ ‘‘ پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان اپنے فلیٹ پر غیر قانونی طور پر رقم دُگنی کر کے لوگوں کو لُوٹنے کے فراڈ میں بھی ملوث تھے۔ ان کے گروہ میں شامل دوسرے افراد رُوپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :