الیکشن ٹربیونل نے خواجہ آصف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیل مسترد کردی گئی ،ْ الیکشن میں حصہ لیں گی

منگل جون 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل نے خواجہ آصف کے این اے 73سیالکوٹ سے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ منگل کو الیکشن ٹریبونل کے جسٹس سیدشہبازرضوی نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف این اے 72 سے ووٹر زید لطیف کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

ٹریبونل نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سن کر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیل مسترد کردی گئی۔۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا ہے کہ آر او نے فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظور کیے۔ ٹریبونل نے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کردی۔