شاہ محمود قریشی بھی ووٹ مانگنے موٹرسائیکل پر نکل گئے

اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے اسی طرح موٹر سائیکل پر جا کر ملاقات کرتا رہتا ہوں ،ْ شاہ محمود قریشی

منگل جون 12:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ملتان میں تحریک انصاف کیوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حلقہ انتخاب میں موٹر سائیکل پر ووٹ مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے شریف پورہ،منظور آباد اور ممتاز آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل پر کارکنان کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور کمپین کی۔۔شاہ محمود قریشی کے مطابق وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے اسی طرح موٹر سائیکل پر جا کر ملاقات کرتے رہتے ہیں۔