خواتین کی ڈرائیونگ سے سعودی معیشت کو 90 ارب ڈالرز فائدہ متوقع

کامیابیوں کو حقیقت کا رٴْوپ دھارنے میں کچھ وقت لگے گا،بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ

منگل 26 جون 2018 12:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بلومبرگ کی ایک اقتصادی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے پانچ فی صد حصص کی عالمی مارکیٹ میں فروخت سے سعودی عرب کو قریباً ایک سو ارب ڈالرز حاصل ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کامیابیوں کو حقیقت کا رٴْوپ دھارنے میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ سعودی معیشت خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنے ہاں جگہ دینے کے لیے ابھی کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :