Live Updates

اوور سپیڈ کے باعث تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی گاڑی کو حادثہ‘3 افرا د زخمی ‘موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا

منگل 26 جون 2018 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی گاڑی بنی گالہ کے بیرئیر سے ٹکرا گئی، حادثے میں نعیم الحق محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق کی گاڑی بنی گالہ سے واپس جاتے ہوئے بیرئیر سے جا ٹکرائی جس سے قریب ہی کھڑی تین موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ اس دوران تین افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔گاڑی کی اسپیڈ زیادہ ہونے پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات