یکم ستمبر 2018 ء سے کثیر الجہتی کنونشن موثر ہو جائیگاجس کے تحت پاکستان سمیت 102 ممالک غیر ملکی سرمائے بارے اطلاعات فراہم کرنے کے پابند ہونگے ‘کرپشن اور جرائم سے حاصل رقم کو سکیم کے تحت تحفظ حاصل نہیں ہوگا ‘ جن لوگوں نے کسی مجبوری کی وجہ سے اپنے سرمایے کو غیر ممالک رکھا ہوا ہے ا ن کیلئے اپنے سرمایے کو جائز قرار دینے کا ایک آخری موقع ہوگا‘کثیر الجہتی کنونشن انٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت آئندہ پاکستانیوں کیلئے غیر ممالک میں سرمایہ رکھنا ممکن نہیں ہوگا

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق محمود پاشا کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب

منگل 26 جون 2018 12:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق محمود پاشانے کہا ہے کہ یکم ستمبر 2018 ء سے یہ کثیر الجہتی کنونشن موثر ہو جائے گاجس کے تحت پاکستان سمیت 102 ممالک ایک دوسرے کو غیر ملکی سرمایے بارے اطلاعات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے کرپشن اور جرائم سے حاصل کئے گئے پیسے کو اس سکیم کے تحت تحفظ حاصل نہیں ہوگا اس لئے جن لوگوں نے کسی مجبوری کی وجہ سے اپنے سرمایے کو غیر ممالک رکھا ہوا ہے ا ن کیلئے اپنے سرمایے کو جائز قرار دینے کا ایک آخری موقع ہوگاکثیر الجہتی کنونشن انٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت آئندہ پاکستانیوں کیلئے غیر ممالک میں سرمایہ رکھنا ممکن نہیں ہوگا اس لئے انہیں رضاکارانہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے وہ گز شتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ لوگ اب یہ سرمایہ واپس پاکستان لے آئیں گے تو ان کو فائدہ ہوگا ورنہ دوسرے ملک میں ان کو اپنے سرمایے اور اثاثوں پر پورا ٹیکس دینا پڑے گا جبکہ ان کے خلاف مجرمانہ فعل کے مرتکب ہونے کی کارروائی بھی ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ دوبئی نے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات مہیا کر دی ہیں اگر ان میں سے کسی نے اپنے سرمایے کو اب جائز نہ کرایا تو پھر ان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایے اور اثاثوں پر 2 سے 5 فیصد کو ٹیکس یا جرمانہ نہ سمجھا جائے بلکہ اس کو ذہنی سکون کا ذریعہ سمجھیں تاکہ وہ کھل کر کاروبار کر سکیں ڈومیسٹک سکیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہاں زیادہ تر سرمایہ رئیل اسٹیٹ میں چھپایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے 85 فیصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ڈیٹا میپنگ مکمل کر لی ہے جو لوگ موجودہ سکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے ان سے ضرور پوچھ گچھ ہو گی بے نامی اکائونٹس کے بارے میں چیئرمین نے کہا کہ بھائی بہن یا رشتے داروں کے نام پر رکھے گئے سرمائے کو بھی ڈکلیئر کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان کے بھائی یا رشتہ دار کو اعتراض نہ ہوانہوں نے وضاحت کی کہ اس سکیم کے تحت فراہم کی جانے والی معلومات راز میں رہیں گیاور ان کو کسی ادارہ کو مہیا نہیں کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ اس سکیم کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے وہ خود مختلف شہروں میں جا کر اس سکیم کی وضاحت کر رہے ہیں جبکہ اس سکیم بارے تفصیلات دفتر خارجہ اور غیر ملکی سفارتحانوں کو بھی بھجوائی جا رہی ہیں تا کہ وہ ان ملکوں میں سرمایہ یا اثاثے رکھنے والوں کو اس سکیم کی افادیت سے آگاہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کی ادائیگی کو مقامی مارکیٹ سے ڈالر خرید کر ادائیگی کرنے کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے ہیں جبکہ سٹیٹ بینک نے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ڈالر بانڈ جاری کئے ہیں 2014 ڈی کے تحت آڈٹ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کی مدت چند روز رہ گئی ہے جس کے بعد کسی بھی ٹیکس گزار کا آڈٹ تین سال میں صرف ایک بار ہوگا ں میں اضافہ نہیں ہوگاٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ہٹ کر دیگر مسائل کے حل کیلئے انہوں نے متعلقہ شعبہ کے لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی تا کہ ان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو سکے تاہم انہوںنے کہا کہ بجٹ سے متعلقہ مسائل کو آئندہ سال جون تک ملتوی نہ کیا جائے ان پر ابھی سے مثبت تجاویز دی جائیں تا کہ ایف بی آر ان پر ضروری کاروائی کرکے ان تجاویز کو حتمی شکل دے سکے۔