ممبئی حملوں سے متعلق متنازع انٹرویوپرنوازشریف کولاہورہائی کورٹ کانوٹس‘بغاوت کی کارروائی سے متعلق درخواست پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی جواب طلب

نوازشریف کا انٹرویو غداری کے زمرے میں آتاہے‘سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے اہم اجلاس کی کارروائی نوازشریف کو بتائی جوحلف کی خلاف ورزی ہے‘ درخواست گزارکے وکیل کے دلائل

منگل 26 جون 2018 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ممبئی حملوں سے متعلق متنازع انٹرویو پر نواز شریف کو لاہورہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔بغاوت کی کارروائی سے متعلق درخواست پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔ممبی حملوں سے متعلق متنازعہ انٹرویوپرنوازشریف مشکل میں آگئے۔ بغاوت کی کارروائی کی درخواست پرنوازشریف کونوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کو بھی لاہورہائی کورٹ میں وضاحت دینا ہوگی۔کیس کی سماعت جسٹس مظاہرعلی اکبر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دئیے کہ نوازشریف کا انٹرویو غداری کے ذمرے میں آتاہے۔اسی معاملے پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم اجلاس کی کارروائی نوازشریف کو بتائی جوحلف کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے صحافی سرل المیڈا کو ملتان ائیرپورٹ پر خصوصی پروٹوکول کو بھی شواہد کا حصہ بنایا ہے۔