کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں پر فیصلے سنانے کا (آج) آخری دن

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست (کل) شائع کی جائے گی

منگل 26 جون 2018 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ریٹرننگ افسران کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا (آج) بدھ آخری روز ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست (کل) جمعرات کو شائع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا (آج) بدھ آخری روز ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جمعرات کو شائع کی جائے گی،جبکہ امیدواراپنے کاغذات نامزدگی اس ماہ کی انتیس تاریخ تک واپس لے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن امیدواروں کوانتخابی نشانات اس ماہ کی تیس تاریخ کو الاٹ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :