ایپلٹ ٹربیونل نے این ای53 سے عائشہ گلالئی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دیدیا

منگل 26 جون 2018 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53کے آراو کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو این ای53سے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پرعائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ آر او نے حقائق کے برعکس میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔عدالت نے این اے 53کے آر او کا فیصلہ کالعد م قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دیدیا۔