Live Updates

(ن ) لیگ نے عوام سے کئے وعدے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پور ے کئے‘برجیس طاہر

ہماری حکومت نے آئینی مدت پوری کی‘ ملک میں جاری بڑے منصوبے مکمل کئے ، تمام تر سازشوں ، دھرنوں لاک ڈا ئو ن ، جلا ئو گھیرا کے باوجود پاکستان نے ترقی کی ‘ سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ‘ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ‘ ایئر پورٹ ‘ نئی یونیورسٹیاں ‘ لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ نوا زشریف کو جا تا ہے جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی مسلم لیگ(ن)کے رہنما سابق وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان جلسہ عام سے خطاب

منگل 26 جون 2018 12:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ سابق وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں انہیں پورا کردیا ہے محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے لو گ با تیں کررہے تھے کہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے لیکن ہماری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی ملک میں جاری بڑے منصوبے مکمل کئے حکومت کے خلاف تمام تر سازشوں ، دھرنوں لاک ڈان ، جلا گھیرا کے باوجود مملکت خداداد پاکستان نے ترقی کی ، سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ، ملک بھر میں ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ، ، ایئر پورٹ ، نئی یو نیورسٹیاں ، لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ محمد نوا زشریف کو جا تا ہے جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این117میں جلسہ کہ شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چوہدری انیس علی حبیب شفقت علی میاں کاشف علی بھٹی ثاقب علی ٹیکھدارنصراللہ سپراشہزادہ یوسف امیدوار پی پی 131میاں اعجازحسین بٹھی ، امیدوار پی پی132 رانامحمدارشدنے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دن رات دھرنا اور کام نہ کرنا عمران نیازی کا وطیرہ ہے نا م نہاد تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخواکو تباہ کر کے رکھ دیاہے وہاں پر بلین ٹری لاگنے کا دعوی کرنیوالے نیازی نے جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قایم کئے ،کے پی کے اور سندھ کے عوام پی ٹی آئی اور پی پی پی کی لو ٹ مار ، اقربا پروری اور منافقت ، مفادات کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں دونو ں جماعتوں نے اپنے صوبوں میں عوام کا جو حال کیا ہے وہاں کے عوام اب خادم پنجاب محمد شہباز شریف کو اپنا نجات دہندہ اور مسیحا سمجھتے ہیں مسلم لیگ (ن)کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لا ہور کے عوام عمران خان کا ساتھ نہیں دینگے زندہ دلان لاہور کل بھی نوا زشریف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آنیوالے کل میں بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہو نگے 2018کے انتخابات میں ملک کے غیور عوام،، نو دو گیارہ ،،کر ینگے نیازی کو وکٹیں گرانے کا بڑ اشوق ہے الیکشن میں اسے کلین بولڈ کردینگے ہم نے ملک وقوم کی خدمت کی ہے اپنی کارکردگی کی بنا پر مسلم لیگ (ن)ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی صوبو ں اور مرکز میں انشااللہ مسلم لیگکی حکومت ہو گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات