ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی کھلاڑیوں کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے اجازت نامہ کی ضرورت

منگل جون 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کرے تاکہ قومی سائیکلست ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن نے ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے نام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشیاء کے سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اور ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کو بھیجوا د یئے تھے تاہم اس کے باوجود قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ نہیں مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز سے پاکستانی سائیکلسٹ کو دور رکھا جا رہا ہے۔ فیڈریشن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کیا جائے تاکہ قومی سائیکلست ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز 18 اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :