میٹرنٹی ہاسپٹل کا اضافی عملہ مولوی جی ہسپتال بھیجنے کا فیصلہ

منگل جون 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ضلع ناظم پشاورعاصم خان نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ایوب کے ہمراہ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ہشتنگری کا دورہ کیا ،اس دوران ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے صحت سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس نے ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہسپتال میں 24 گھنٹے عوام کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور روزانہ سو کے قریب ڈیلیوری کیسز آتے ہیں، ہسپتال میں جدید لیبارٹری ، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے روم قائم ہے، بعد ازاں ہسپتال میں ہی ضلع ناظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال کے اضافی عملے کو قر یب واقع مولوی جی ہسپتال میں شفٹ کیا جائیگا اوراس ہسپتال کو قریبی علاقوں کے مریضوں کیلئے مخصوص کیاجائیگا جبکہ دور سے آئے مریضوں کو مولوی جی ہسپتال بھیجا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ہیلتھ ڈاکٹر محمد ایوب کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو 15روز میں اپنی سفارشات ضلع ناظم کو ارسال کرے گی۔

متعلقہ عنوان :