ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کا امتحان 24 ستمبر سے شروع ہو گا

منگل 26 جون 2018 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کا امتحان 24 ستمبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کے ایم یو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس کے سال سوئم کے فارماکالوجی کورس (تھیوری) کا پرچہ 24 ستمبر، پیتھالوجی کا پرچہ 28 ستمبر اور فورینسک میڈیسن کا پرچہ 2اکتوبر کو کے ایم سی، اے ایم سی ، ایس ایم سی، جی ایم سی، کے جی ایم سی، ڈبلیو ایم سی، اے آئی ایم سی، جے ایم سی ، بی ایم سی، کے ایم یو آئی ایم ایس، بی کے ایم سی، پی آئی ایم سی اور آر ایم سی میں قائم مراکز میں بیک وقت منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :