مردان میں محکمہ فوڈ کنٹرول کی کارروائی،30سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹور نٹس کا چالان

منگل جون 12:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء)نگران صو بائی وزیر خوراک انوار الحق کے خصوصی ہدایت پرمحکمہ فوڈ کنٹرول مردان کی کارروائی30 سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر چالان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق نگران صو بائی وزیر خوراک انوار الحق کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر عادل بادشاہ کی زیر سر پر ستی ،انچارج ہیڈکوارٹراسسٹنٹ فوڈ کنڑولر عدنان خان،فوڈ انسپکٹر اکبر علی اور قاضی جنید نے مردان میںمین ملاکنڈ روڈ اور نوشہرہ روڈ پر مختلف ہوٹلوں اور ریسٹور نٹوں کے خلاف کاروائی کی جسمیں30 سے زائد ہوٹلوں اور ریسٹور نٹس کے خلاف گرانفروشی اور ناقص معیار کی وجہ سے نوٹس اور مراسلے جاری کئے اور ان کو تائید کی کہ سیاحوں اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء فروخت کی جائیں اور معیار کا خصوصی خیا ل رکھا نیز سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں‘اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرعادل بادشاہ نے کہا کہ فوڈ ایکٹ کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر جر ما نے عائد کئے گئے غیر معیاری مضر صحت اور دو نمبر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم کارروائی جاری رہیگی۔