سعودی عرب، 16 ٹن غیر معیاری اشیاء خوردونوش تلف ، 490 دکانیں سربمہر

منگل جون 12:20

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سعودی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کی جانے والی 16 ٹن غیر معیاری اشیائے خورونوش تلف کرکے 490 دکانوں کو سربمہر کردیا ۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ جدہ نے گزشتہ ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقو ں میں غیر معیاری اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1900 چھاپے مارے جس کے دوران 16 ٹن غیر معیاری اشیائے خورونوش تلف کرکے 490 دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔

بلدیہ کے ریجنل ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران تفتیشی ٹیموں نے 1443دکانوں کو انتباہی نوٹس جاری کئے جبکہ 291 اشیاء کا نمونہ حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا تاکہ ان کے معیار کو جانچا جاسکے۔ جن دکانوں میں ادارے کی ٹیموں نے تفتیش کی ان میں ہوٹل ، کیفے ٹیریا، کیٹرنگ سروسسز ، مٹھائی کے کارخانے اور گوشت فروخت کرنے کے مراکز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :