بھارتی طلبہ نے ایئرپورٹ پر بیگز کی گم شدگی کے مسئلے کا حل نکال لیا

منگل 26 جون 2018 12:20

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بھارتی ودیاپیٹھ کالج آف ٹیکنالوجی وبنگلور و کے آروی کالج آف انجینئرنگ کی 6 ٹیموں نے ائیر پورٹ پر مسافروں کے گم ہونے سے بچانے کا حل نکال لیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے 449 ایئرپورٹس پر روزانہ 128بیگ ادھر ادھر ہوجاتے ہیں جس کا بھارتی ودیاپیٹھ کالج آف ٹیکنالوجی وبنگلور و کے آروی کالج آف انجینئرنگ کی 6 ٹیموں نے حل پیش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے اپنے پروڈکٹ میں پیسو آر ایف آئی ڈی ٹیگ کا استعمال متعارف کرایا ہے ۔ اس ٹیگ کے ذریعے بیگ کی اصلی حالت پر نظر رکھی جاسکے گی۔ بیگز کھونے کی صورتحال میں اس ٹیگ کی مدد سے آسانی سے تلاش کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی مسافر اپنے اسمارٹ فون کی مدد سے بیگ کی اصل حالت پر نظر رکھیں گے جبکہ مسافروں کو بیگز کی صورتحال کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ یہ ٹیگ 20 سے 30 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :