ریسکیو شپ کو اٹلی میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

مہاجرین سے بھرے ہوئے جہاز کوکبھی بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اطالوی وزیرداخلہ

منگل جون 12:50

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) انتہائی دائیں بازو کے سیاسی نظریات کے حامل اطالوی وزیر داخلہ سالوینی نے کہا ہے کہ مہاجرین سے بھرے ہوئے ایک چھوٹے بحری جہاز کو اطالوی بندرگاہوں میں سے کسی پر بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ماتیو سالوینی نے یہ بیان گزشتہ روز دیا۔ لائف لائن نامی یہ ریسکیو جہاز اس وقت مالٹا کی سمندی حدود میں موجود ہے اور اس پر 234 مہاجرین سوار ہیں۔ جرمن غیر سرکاری تنظیم لائف لائن کے اس جہاز سے ان مہاجرین کو گزشتہ بدھ کے روز سمندر سے ریسکیو کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :