شامی سرکاری فورسزکی کارروائیاں، درعا سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری

ْگزشتہ24گھنٹے کے دوران اس علاقے پر چالیس سے زائد فضائی حملے کیے جا چکے ہیں،شامی آبزرویٹری

منگل 26 جون 2018 12:50

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) شام کے جنوبی صوبے درعا کے مشرق کی طرف واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران قریب بیس ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا گزشتہ24گھنٹے کے دوران اس علاقے پر چالیس سے زائد فضائی حملے کیے جا چکے ہیں۔

اس دوران کم از کم اٹھائیس شہری ہلاک ہو گئے۔ درعا میں موجود ایک رضاکار کے مطابق یہ حملے حکومتی فوج اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے بصر الحریر نامی قصبے کی بازیابی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کر رکھا ہے کہ تازہ کارروائی سے درعا میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں مقیم قریب ساڑھے سات لاکھ افراد کو جان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :