ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکا آنے والے تارکین وطن کو حملہ آور قرار دے دیا

غیر قانونی مہاجرین کو کسی بھی عدالتی کارروائی کے بغیر واپس ان کے ملک بھیج دیا جائے گا،امریکی صدر

منگل جون 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکا کی حدود میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو ایسے حملہ آور قرار دیا ہے جو ان کے ملک میں نقب لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ٹوئیٹس کے ایک سلسلے میں کہا کہ ایسے غیر قانونی مہاجرین کو کسی بھی عدالتی کارروائی کے بغیر واپس ان کے ملک بھیج دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق سرحد پر بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کی پالیسی شاید بدل بھی دی جائے مگر امیگریشن پر ان کا سخت موقف برقرار رہے گا۔ سول حقوق کے لیے سرگرم کارکنان نے ٹرمپ کی اس تازہ ٹویٹ کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :