فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘بہترین موضوع ،میوزک کی وجہ سے شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو گی‘ اداکارہ مایا علی

ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہئیں جو بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ریلیز کی جا سکیں اور انہیں آسکر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا جا سکے

منگل 26 جون 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ میرے کریئر کی بطور ہیروئن پہلی فلم ’’طیفا ان ٹربل ‘‘ اگلے ماہ نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم اپنے موضوع اور بہترین میوزک کی وجہ سے شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو گی۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل میں ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کرتی رہی ہوں مگر فلم میں بطور ہیروئن کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے جو انتہائی خوشگوار رہا ۔

(جاری ہے)

علی ظفر کے ساتھ میں نے ایک کمرشل کیا تھا اور میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن میں فلم میں انکی ہیروئن بنوں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے رائٹروں اور ڈائریکٹروں کو ایسی فلمیں بنانی چاہئیں جو بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ریلیز کی جا سکیں اور اس کے ساتھ ان کو آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم انڈسٹری پہلے کی طرح فروغ پا رہی ہے اور بہت جلد فلم انڈسٹری اپنے مضبوط ستونوں پر دوبارہ سے کھڑی نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :