Live Updates

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی میں غلطی کس کی ہے؟ معروف صحافی نے بتا دیا

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کئی لوگوں کو پارٹی میں لائے اور وہ تحریک انصاف پر پیسہ بھی خرچ کر رہے ہیں،شاہ محمود قریشی ان کے نا اہلی کے زخموں پر نمک چھڑک کر زیادتی کر ہے ہیں،معروف صحافی عارف نظامی کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 12:55

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی میں غلطی کس کی ہے؟ معروف صحافی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا پاکستان تحریک انصاف کے سئنئیر رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین موجود اختلافات کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں شاہ محمود قریشی زیادتی کر رہے ہیں کیونکہ جہانگیر ترین نا اہل ہو چکے ہیں اور شاہ محمود قریشی ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔جب کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے اور وہ کئی لوگوں کو بھی پارٹی میں لائے ہیں۔

جب کہ پارٹی پر پیسہ بھی جہانگیر ترین خرچ کرتے ہیں۔اور اب شاہ محمود قریشی جاہنگیر ترین کے بارے میں کہتے ہیں کہ تم تو الیکشن لڑ ہی نہیں سکتے اس لیے تمھارا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جس کے بعد جہانگیر ترین نے یہ بات کی میں تو اس بات کا جواب دینا بھی اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے ساؤتھ پنجاب کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔

جس کی وجہ سے شاہ محموقر قریشی اور ان کے بیچ اختلافات پیدا ہوئے۔لیکن اس تمام صورتحال میں شاہ محمود قریشی زیادتی کر رہے ہیں۔۔یاد رہے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا ایک پریس کانفرس میں کہنا تھا کہ میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ ہرحلقے سے جیت کرعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر دکھ ہوا لیکن فورا فیصلہ تسلیم کیا۔

پی ٹی آئیمیں نہ کوئی عہدہ مل سکتا ہےنہ میں کوشش کررہا ہوں۔ پی ٹی آئی میں ویسے کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا اور محنت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کیخلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا،،،شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا۔ جہانگیرترین نے کہا کہ دھرنے کی سیاست ہم نے پاکستان میں شروع کی۔ہم دھرنے کی سیاست کوبرا نہیں سمجھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات