پی ٹی آئی کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی مالیات کی پڑتال کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا خیر مقدم

دونوں جماعتوں کی فنڈنگ میں بہت بڑھے گھپلے ہیں، نواز شریف نے تو اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا،پیپلز پارٹی کے حالات بھی نون لیگ سے زیادہ مختلف نہیں، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری

منگل جون 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مالیات کی پڑتال کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کی فنڈنگ میں بہت بڑھے گھپلے ہیں، نواز شریف نے تو اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا،،پیپلز پارٹی کے حالات بھی نون لیگ سے زیادہ مختلف نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی مالیات کی پڑتال کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا خیر مقدم الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کے مالی معاملات کمیٹی کو بھجوانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں جماعتوں کی فنڈنگ میں بہت بڑھے گھپلے ہیں، فواد چوہدری نے کہا نواز شریف نے تو اپنی جماعت مسلم لیگ نون کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، اکا ئونٹس کی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے چودہ کروڑ روپیہ نون لیگ کو دیا، انہوں نے کہا نواز شریف نے یہی چودہ کروڑ نون لیگ سے واپس بھی لے لیا،،پیپلز پارٹی کے حالات بھی نون لیگ سے زیادہ مختلف نہیں، پیپلز پارٹی کی مالیاتی تفصیلات کی مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے خطیر رقم بطور چندہ پیپلز پارٹی کو دی۔