عائشہ احد کے معاملے میں حمزہ شہباز ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیوں ہوئے؟ معروف صحافی نے اندر کی کہانی بتا دی

نکاح کے ایک گواہ چوہدری غلام حسین نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کی شادی کا شہباز شریف کو بتا دیا تھا جس کے بعد حمزہ شہباز نکاح تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے،معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا انکشاف

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 13:14

عائشہ احد کے معاملے میں حمزہ شہباز ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیوں ہوئے؟ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون 2018ء) : معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ اس بار الیکشن میں کاغذات نامزدگی نے کئی سیاسی رہنماؤں کی خفیہ شادیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو بھی اپنی دوسری بیوی سے متعلق بتانا پڑا۔جب کہ ایک اور میاں صاحب ہیں جن کا نام حمزہ شہباز شریف ہیں۔جوچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے سامنے عائشہ احد کو اپنی شرعی بیوی تسلیم کر چکے ہیں۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ عائشہ احد حمزہ شہاز سے شادی کے بعد گلیوں میں رل گئی تھی۔لیکن حمزہ شہباز ان کو اپنی بیوی تسلیم نہیں کرتے تھے تاہم حمزہ شہاز نے عدالت میں یہ بات تسلیم کر لی کہ میں نے عائشہ احد کے ساتھ نکاح کیا ہے۔اور یہ نکاح حمزہ شہباز نے تب تسلیم کیا جب عائشہ احد نے کہا میرا گواہ چوہدری غلام حسین ہے اور چوہدری غلام حسین نے اسی وقت جا کر یہ بات شہباز شریف کو بتا دی تھی کہ آپ کے بیٹے نے شادی کی ہے۔

(جاری ہے)

اور پھر حمزہ شہباز شریف نے عدالت کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے لیکن انہوں نے ابھی تک کاغذات نامزدگی میں عائشہ احد کو اپنی اہلیہ ڈکلئیر نہیں کیا۔۔حمزہ شہباز پھر سے وعدہ خلافیاں کر رہے ہیں۔یاد رہے حمزہ شہباز اور ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد سال ہا سال سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے تھے ، چیف جسٹس کی طرف سے عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کو عدالت میں طلب کیا گیا اور دونوں کی خواہش پر لاہور رجسٹری آفس کے کمرہ میں ان دونوں کو مل بیٹھ کر اپنے اختلافات ختم کرنے کا موقع دیا گیا، 35 منٹ کی اس ملاقات کے بعد دونوں نے یہ تاثر دیا کہ ان میں صلح ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک صلح کی شرائط پر عوام میں کئی طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، اور کہا جا رہا ہے کہ عائشہ احد نے 10 کروڑ یا 14 کروڑ روپے حاصل کر کےحمزہ شہباز سے صلح کی۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اس موقع کے بعد آپس میں میاں بیوی ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے الیکشن 2018ء کے لیے جمع کروائے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا تذکرہ کیا لیکن اس میں عائشہ احد کا نام شامل نہیں ہے۔ تو اس موقع پر پھر یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ان فریقین کے مابین کیا معاہدہ کروایا ہے؟ حمزہ شہباز نے تاحال عائشہ احد کو اپنی بیوی تسلیم نہیں کیا۔